Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میںپیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم

اُردو یونیورسٹی میںپیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم

یو جی سے پی ایچ ڈی تک داخلے
حیدرآباد۔ 6؍مئی(پریس نوٹ) : اردو زبان کے اعلیٰ تعلیم سے رشتے کی بحالی کی کوشش کے طور پر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ‘ پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ کی سطح پر مختلف روایتی (ریگولر) کورسس میں داخلوں کا عمل شروع کیا ہے۔ لسانیات‘ سائنسی علوم اور فنون و سماجی علوم کے علاوہ پیشہ ورانہ اور تکنیکی علوم میں اردو کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کا یہ سنہری موقع ہے۔ سارے ہندوستان میں اپنی نوعیت کی واحد اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2016-17  میں دینی مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لیے رابطہ (برج) کورس کا اعلان کرتے ہوئے اِن طلبہ کو عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کی سمت میں ایک نئی پہل کی ہے۔ حیوانیات اور اسلامیات (دونوں پی ایچ ڈی) اور بی کام جاریہ سال شروع کیے جانے والے نئے کورسس ہیں۔متعلقہ ریاستی مدرسہ بورڈ سے مسلمہ مدارس کے فارغ طلبا جو گریجویشن اور پالی ٹیکنک پروگرام کرنا چاہتے ہیں برج کورس میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ایسے کورسز جن میں داخلہ بذریعہ امتحان دیا جائے گا اُن میںتمام پی ایچ ڈی اور ایم فل کورسز کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (صحافت و ترسیل عامہ‘ ایم بی اے‘ ایم سی اے‘ ایم ٹیک[کمپیوٹرسائنس] اور ایم ایڈ)، انڈرگریجویٹ پروگرام (بی ایڈ اور بی ٹیک کمپیوٹر سائنس)اور پیشہ ورانہ ڈپلوما ( ڈپلوما ایلمنٹری ایجوکیشن[ڈی ایل ایڈ]‘سیول انجنیئرنگ ڈپلوما‘ کمپیوٹر سائنس انجنیئرنگ ڈپلوما‘ الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجنیئرنگ ڈپلوما اور انفارمیشن ٹکنالوجی ڈپلوما شامل ہیں۔ان میں داخلے کی آخری تاریخ 31 ؍مئی ہے۔برج کورسس کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام( اردو، انگریزی، ہندی، مطالعات ترجمہ، عربی و فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سماجی کام، اسلامیات، تاریخ، معاشیات اور سماجیات؛ ایم کام؛ اور ایم ایس سی [ریاضی])‘ انڈر گریجویٹ پروگرام ( بی اے، بی کام، بی ایس سی[طبیعی علوم-ایم پی سی]/بی ایس سی[طبیعی علوم-ایم پی سی ایس] اوربی ایس سی [حیاتی علوم – زیڈ بی سی])‘ پیشہ ورانہ پروگرامس( ڈپلوما ان ڈیالیسس ٹکنیشین، ڈپلوما ان ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین، سرٹی فکیٹ ان ڈیالیسس ٹکنیشین اور سرٹی فکیٹ ان ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین) اور ڈپلوما و سرٹی فیکیٹ پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامیات) میںداخلے میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ان کورسس میں درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 11؍جولائی ہے۔تمام پروگراموں کے لیے آن لائین درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ درخواست فارم کی قیمت 300 روپے ہے اور ایس سی /ایس ٹی/معذورین اور خواتین امیدواروں کے لیے اس کی قیمت200 روپے ہوگی۔صرف چالان اور آن لائین ادائیگی ہی قبول کی جائے گی۔چالان فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT