Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں ’’یاد کرو قربانی‘‘ پروگرام

اُردو یونیورسٹی میں ’’یاد کرو قربانی‘‘ پروگرام

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزادی کے سلسلہ میں ’’یاد کروقربانی‘‘ (پندرہ روزہ جشن آزادی) کا اہتمام کیا جارہا ہے جو 23؍ اگست تک جاری رہے گا۔ اس جشن کا اہتمام یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(UGC) کی جانب سے ہدایات پر طلبہ میں یوم آزادی کے متعلق شعور بیداری کے لیے کیا جارہا ہے۔ کو آرڈنیٹر این ایس ایس سیل ڈاکٹر محمد فریاد کے بموجب اس سلسلہ میں مختلف پروگرامس سی پی ڈی یو ایم ٹی/ لائبریری/ڈی ڈی ای آڈیٹوریم /اوپن ایر تھیٹر میں منعقد کیے جارہے ہیں۔ 12؍ اگست کو سرحد پر تعینات جوانوں کے لیے ’’گریٹنگ کارڈس‘‘ کی تیاری کا مقابلہ ۔ 15؍ اگست کو صبح 8 بجے یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر تا مین گیٹ ’’دوڑ برائے آزادی‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اردو ، انگریزی اور ہندی زبانوں میں 17؍ اگست کو نعرہ نویسی مقابلہ منعقد ہوگا جبکہ 18 ؍ اگست کو مضمون نویسی ‘ 19 ؍ اگست کو حب الوطنی گیتوں کا مقابلہ، 22؍ اگست کو اہم شخصیات کے لکچر اور 23؍ اگست کو اجتماعی طور پر تمام طلبہ قومی ترانہ پیش کریں گے۔ دوڑ برائے آزادی کے سوا تمام پروگرام 3:30 بجے دن منعقد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT