Saturday , April 29 2017
Home / شہر کی خبریں / اُردو یونیورسٹی کا آج جلسہ تقسیم اسناد

اُردو یونیورسٹی کا آج جلسہ تقسیم اسناد

پرنب مکرجی مہمانِ خصوصی،شاہ رخ خان ، سنجیو صراف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
حیدرآباد۔ 25 دسمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا چھٹا جلسۂ تقسیم اسناد کل دوپہر 12:00 بجے دن یونیورسٹی کیمپس‘ گچی بائولی میں منعقد ہوگا۔  ڈاکٹر شکیل احمد‘ پرووائس چانسلر و رجسٹرارانچارج کے بموجب صدر جمہوریۂ ہند جناب پرنب مکھرجی  مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ جناب ای ایس ایل نرسمہن‘ گورنر تلنگانہ وآندھراپردیش‘ جناب محمود علی‘ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔جناب ظفر یونس سریش والا‘ چانسلر اُردو یونیورسٹی صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز‘ وائس چانسلر خیر مقدم کریں گے اور یونیورسٹی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس موقع پر مختلف میدانوں میں سرگرم عمل دونامورہستیوں کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ ڈگری یافتگان میں جناب شاہ رخ خان‘ ممتاز فلم شخصیت اور جناب سنجیو صراف‘ بانی‘ ریختہ فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ جلسۂ تقسیم اسناد میں پی ایچ ڈی و ایم فل پروگراموں میں کامیاب طلبا کو اسناد دی جائیں گی۔گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کورسز میں سرفہرست آنے والے طلبہ کو طلائی تمغے بھی پیش کیے جائیں گے۔ ریگولر اور فاصلاتی طرز کے 2013‘ 2014‘ 2015 اور2016  کے مختلف پروگراموں میںکامیاب طلبا کو کانوکیشن کے بعد اُن کے متعلقہ شعبوں میں اسنادات تقسیم کیے جائیں گے۔2,885  فارغ التحصیل طلبا کو مختلف مضامین میں گریجویشن و پوسٹ گریجویشن کی سند عطا کی جائیں گی اور 276   طلبا کو ایم فل و پی ایچ ڈی کی سندیں دی جائیں گی۔ اس جلسہ تقسیم اسناد میں فاصلاتی طرز کے کُل 44,235  گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے فارغین کو بھی ان کی غیر حاضری میں سندیں دی جارہی ہیں۔صرف مدعوین بہ پابندی وقت شرکت کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT