Sunday , May 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اُمت مسلمہ اپنے وجود کا احساس دلائے

اُمت مسلمہ اپنے وجود کا احساس دلائے

حالات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں : حامد محمد خاں

جگتیال۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور فسطائی طاقتیں جمہوریت کے خلاف 90 سال بعد اپنے منصوبوں میں کامیاب ہورہے ہیں، لیکن امت مسلمہ کو خوف و مایوسی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔ اتحاد و اتفاق کیلئے جذباتی نعروں اور بہانوں کے بجائے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ریاست تلنگانہ و اڈیشہ نے آج جگتیال میں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سیکولر جماعتوں میں انتشار اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی کمی کے سبب فسطائی طاقتوں نے اپنے منصوبوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایسے ماحول میں مسلمانوں کو اپنے حوصلوں کو پست کرنے یا گھبراکر مایوسی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے وجود کا احساس دلانا ہے۔ امت مسلمہ کوئی معمولی امت نہیں ہے۔ ملت نے بغداد، چنگیز، تارتایوں اور اسپین جیسے بڑے بڑے حادثات کو دیکھا اور سامنا کیا ہے۔ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور یہ چراغ کبھی کوئی بجھا نہیں سکتا۔ جگتیال ضلع میں 9 اپریل بروز اتوار ایک روزہ اجتماع بعنوان ’’تم ہی غالب رہوگے اگر تم مومن ہو‘‘، کا بمقام اے آر گارڈن فنکشن ہال میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی محمد شعیب الحق طالب، عبدالنعیم ضلعی امیر جماعت اسلامی، شیخ اسحق علی، محمد منیرالدین، سابق امیر مقامی، الیاس احمد خاں کورٹلہ امیر جماعت اسلامی اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT