Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اُمت مسلمہ کو حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

اُمت مسلمہ کو حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

اوٹکور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے معراج سلطانہ و دیگر کا خطاب
اوٹکور 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کامیاب و بامراد زندگی، اُسوۂ رسول ﷺ پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار اوٹکور میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی اوٹکور کے زیراہتمام صدارتی خطاب میں بعنوان ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ پر محترمہ معراج سلطانہ ناظمہ علاقہ (مغرب) جماعت اسلامی ہند نے کیا۔ انھوں نے کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا اُسوہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ سیرت طیبہ اور آپ ﷺ کی مکی و مدنی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج بعض فرقہ پرست تنظیمیں یہ پروپگنڈہ کررہی ہیں کہ دین اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا، یہ سراسر غلط ہے۔ انھوں نے مذہب اسلام کے حوالہ سے بتایا کہ دین اسلام امن پسند مذہب ہے اور امن کی تعلیم دیتا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر اُمت کی خواتین و حضرات سے کہاکہ اُمت مسلمہ کو بدعات و خرافات سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں۔ انھوں نے مزید کہاکہ اسلام نے عورت کو بلند ترین مقام عطا فرمایا ہے۔ محترمہ شوکت سلطانہ ناظمہ ضلع (مغرب) جماعت اسلامی محبوب نگر نے کہاکہ صالح اور پاک معاشرہ کے لئے خواتین کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اس صالح معاشرہ میں ہمیں حضرت اسماءؓ، حضرت طوارؓ، حضرت سمیہؓ اور دیگر صحابیاتؓ سے ایک روشن اور تابناک ستارے ہمیں نظر آتے ہیں ۔ ان کے کردار کو اپنانا ہوگا۔ ہماری نسل کو بے حیائی سے بچانے کی سخت ضرورت ہے۔ نوجوان نسل بے حیائی کی طرف راغب ہوکر اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے اس لئے ہمیں اپنی پہچان اسلام اور ایمان کو بنانا ہوگا۔ محترمہ صالحہ فردوس رکن جماعت اسلامی محبوب نگر نے خواتین کو مفید مشوروں سے نوازا۔ ناظمہ مقامی محترمہ رحمت النساء بیگم شہ نشین پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT