Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / اُمور نوجوانان میں تعاون پر ہند ۔ آرمینیا یادداشت مفاہمت

اُمور نوجوانان میں تعاون پر ہند ۔ آرمینیا یادداشت مفاہمت

نئی دہلی ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ کو آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں اس یادداشت مفاہمت کی اطلاع دی گئی ، جس پر ہند۔آرمینیاکے مابین نوجوانوں کے امور کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔ یہ یادداشت پر اپریل 2017ء میں دستخط ہوئے تھے ۔ یہ معاہدہ پانچ برسوں کی مدت تک نافذ العمل رہے گا۔بعد ازاں یہ یادداشت مفاہمت آئندہ پانچ برسوں کیلئے خودکار طور پر ازسر نو توثیق شدہ ہوجائے گی جب تک کہ طرفین میں سے کوئی ایک دوسری پارٹی کو اس مفاہمتی عرضداشت کی توثیق نہ کرنے کی نوٹس نہ دے ۔ تاہم یہ نوٹس چھ مہینے پہلے دی جانی چاہئے۔ اس یادداشت کو طرفین میں سے کوئی بھی ایک اپنی جانب سے چھ مہینے کی پیشگی نوٹس دے کر ختم کرسکتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے امور کے شعبے میں مختلف ایونٹس کے اہتمام اور سرگرمیوں کے ذریعے تعاون کو فروغ دیا جائے ۔ اطلاعات اور علم کا باہم تبادلہ کیا جائے اور دونوں ممالک کے مابین نوجوانوں کے تبادلے بھی عمل میں آئیں۔ اس یادداشت کے تحت دونوں ممالک میں منعقد شدنی بین الاقوامی مذاکروں اور کانفرنس وغیرہ میں نوجوانوں کو مدعو کرنا بھی شامل ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT