Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / اُڈیشہ کے اسپتال میں آتشزدگی ، 24ہلاک

اُڈیشہ کے اسپتال میں آتشزدگی ، 24ہلاک

بھوبنیشور ۔ 17 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سُم ہاسپٹل میں آج شام بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی جس میں 24مریض ہلاک اور دیگر 120زخمی ہوگئے ۔ دواخانہ کے ڈائرکٹر پٹنائک نے کہا کہ مہلوکین کی اکثریت اس 1000 بستر کے دواخانہ کے آئی سی یو شعبہ میں زیرعلاج تھی ۔ دریں اثناء ریاستی حکومت نے اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وزیر صحت اے ایس نائیک نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا اور کہاکہ اگر دواخانہ کے عہدیدار لاپرواہی کے ذمہ دار پائے جائیں تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات بھوبنیشور کے اسپتال میں ہولناک آگ کی وجہ سے 23 افراد کی ہلاکت پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سُن کر اُن کا دماغ بے حس ہوگیا۔ انھوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔ انھوں نے ریاستی وزیر کو ٹیلی فون پر ہدایت دی کہ زخمیوں اور متاثرین کی  ہرممکن مدد کو یقینی بنایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT