Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ اِسرو‘ کے سائنسدانوں کو کے سی آر کی مبارکباد

’ اِسرو‘ کے سائنسدانوں کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد۔/22جون، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایس ایل ویC 34 نیویگیشن سٹیلائیٹ کے کامیابی سے داغے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے 20سٹیلائیٹس بشمول 17غیر ملکی سٹیلائیٹس کو مدار میں داخل کرنے کے اس کارنامہ پر اِسرو سائینسدانوں کو مبارکباد دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ہندوستان کی سٹیلائیٹ ٹکنالوجی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اِسرو مستقبل میں مزید ایسے کئی ریکارڈز قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 20 سیٹلائیٹس کو ایک ساتھ مدار میں داخل کرنا اسرو کا غیرمعمولی کارنامہ ہے اور اس کے لئے خلائی ادارہ کے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT