Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئس لینڈ نے تاریخ رقم کردی، یورو کپ کیلئے کوالیفائی

آئس لینڈ نے تاریخ رقم کردی، یورو کپ کیلئے کوالیفائی

پیرس ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئس لینڈ کی ٹیم نے یورو کپ 2016ء کیلئے کوالیفائی کر کے پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں رسائی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی جبکہ جمہوریہ چیک نے بھی آئندہ برس فرانس میں مقررہ فائنلس میں شرکت یقینی بنا لی ہے۔ آئس لینڈ کو یورو کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے محض ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی اور قازقستان کیخلاف ڈرا میچ کی بدولت اس نے یہ پوائنٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یورو کپ میں جگہ بھی یقینی بنالی۔آئس لینڈ یورو کیلئے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی ساڑھے لاکھ نفوس سے بھی کم ہے۔ اس سے قبل 2000ء میں یہ اعزاز سلووینیا نے حاصل کیا تھا جس کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے۔ گروپ اے میں ہی موجود جمہوریہ چیک نے لٹویا کو 2-1 سے شکست دے کر آئندہ سال یورپ کے سب سے بڑے مقابلے کیلئے اپنی جگہ پکی کر لی۔

TOPPOPULARRECENT