Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ اتوار کو بھی مزید ایک پروگرام

آئندہ اتوار کو بھی مزید ایک پروگرام

پروگرام کے غیر معمولی ردعمل پر جناب زاہدعلی خان کا اعلان
حیدرآباد 15 نومبر (دکن نیوز) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے آج 50 ویں دوبدو ملاقات پروگرام منعقدہ ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی پہنچ کر اس پروگرام کی غیرمعمولی کامیابی پر ایم ڈی ایف کے کارکنوں کو مبارکباد دی۔ ان کی آمد پر جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف، ایم اے قدیر نائب صدر، محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز، مجیب احمد، ماجد انصاری، شاہد حسین اور دوسروں نے استقبال کیا۔ جناب زاہد علی خان نے خصوصی کاؤنٹر پر پہنچ کر لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کا جائزہ لیا۔ کئی خواتین نے انھیں ان پروگراموں کے انعقاد پر مبارکباد دی اور ان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ جناب زاہد علی خان نے اس موقع پر اعلان کیاکہ آئندہ اتوار کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں 51 واں دوبدو ملاقات پروگرام منعقد کیا جائے گا تاکہ والدین و سرپرستوں کو لڑکے و لڑکیوں کے پیامات میں مزید سہولت فراہم کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT