Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / آئندہ سال سے آن لائن حج درخواستوں کی وصولی

آئندہ سال سے آن لائن حج درخواستوں کی وصولی

مملکتی وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی کا اعلان
ممبئی، 20 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے یہاں حج ہاؤز میں حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس بار تربیتی کیمپ میں حج ارکان سے متعلق مختلف معلومات کے ساتھ ساتھ سفرحج پر جانے والوں کو کسی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے طور طریقے سے بھی واقف کرایا گیا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس بار سفرحج کے لئے کل عازمین کے تقریبا 10 فیصد لوگوں نے آن لائن پر درخواست دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال آن لائن درخواست کئے جانے کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت اور دیگر محکمے سفر حج پر جانے والے عازمین کی سہولتوں اور ان کے تحفظ کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہیں تاکہ حج پر جانے والوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کل رات منعقدہ اس میٹنگ میں مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور سفرحج پر جانے والے ہندوستان کے تقریباً ایک لاکھ چھتیس ہزار عازمین کی سہولت، ان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لئے وزارت کے سینئر حکام کی ٹیم سعودی عرب بھیج رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT