Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ چار دن میں بارش کی پیش قیاسی

آئندہ چار دن میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) دفتر موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ حیدرآباد میں پیر کے دن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران عادل آباد، بھدراچلم، میدک، نظام آباد اور رام گنڈم میں گرمی میں شدت ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہنمکنڈہ اور محبوب نگر میں درجہ حرارت 39 ڈگری ، حیدرآباد میں 38 ڈگری اور کھمم میں37  ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حکیم پیٹ اور نلگنڈہ میں بھی درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT