Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بارش کا امکان

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 30 اگست (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آئندہ 45 گھنٹوں کے دوران اوسط یا موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پر آج کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شہر میں رات دیر گئے وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا ۔تاہم درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیںہوئی ۔ حیدرآباد میں دن کے دوران موسم خشک رہا ۔ رات میں سرد ہوائیں چلتی رہیں ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دن یا رات بارش کا امکان ہے۔اضلاع کے بعض مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT