Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / آئی آئی ٹی فیس میں 122 فیصد اضافہ، ایس سی ایس ٹی طلباء کو راحت

آئی آئی ٹی فیس میں 122 فیصد اضافہ، ایس سی ایس ٹی طلباء کو راحت

نئی دہلی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے پروقار ادارہ آئی آئی ٹیز میں تعلیم حاصل کرنا بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی تھی۔ اب یہاں تعلیم حاصل کرنے کا خواب بھی مہنگا ہوگیا۔ حکومت نے انڈر گریجویٹ کورس کے لئے سالانہ فیس موجودہ 90,000 روپئے سے بڑھاکر 2 لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیس میں 122 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ ہم آنے والے تعلیمی سیشن میں شرکت کرنے کے خواہاں طلبہ کو نئی معلنہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مختلف اہل طلباء کے لئے فیس میں مکمل رعایت یا راحت دی جائے گی۔ ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے علاوہ جن ولگوں کے خاندان کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہے انھیں رعایت دی جائے گی۔ سالانہ پانچ لاکھ روپئے آمدنی رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے طلباء کو بھی دو تہائی رعایت دی جائے گی۔ ماباقی طلباء جو شرائط و ضوابط کی تکمیل میں ناکام ہوتے ہیں کالج کی مکمل فیس 2 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT