Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس میں شامل ہونے والا کیرالا کا لاپتہ نوجوان افغانستان میں ہلاک

آئی ایس میں شامل ہونے والا کیرالا کا لاپتہ نوجوان افغانستان میں ہلاک

کسر گوڑ (کیرالا) 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کا ایک اور لاپتہ نوجوان جس کے تعلق سے شبہ ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ گروپ میں شامل ہوا ، وہ افغانستان میں پیش آئے ڈرون حملے میں ہلاک ہوجانے کی اطلاع مل رہی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈر عبدالرحمن نے کہاکہ اِس ضلع کے پدنا کا ساکن مرشد محمد افغانستان کے ننگرہار صوبہ میں ڈرون حملے کا شکار ہوگیا۔ رحمن جو سماجی جہد کار بھی ہیں ، اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں گزشتہ روز اِس ضمن میں پیام سوشیل میڈیا ایپ ’ٹیلی گرام‘ پر موصول ہوا ہے۔رحمن نے آج فون پر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہلاکت کی قطعی تاریخ کا ابھی کچھ پتہ نہیں۔ مجھے کچھ زیادہ تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔ مرشد اُن ریاست کے اُن 21 افراد میں سے ہے جو گزشتہ سال لاپتہ ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT