Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / آئی ایس کے خلاف حکمت عملی پر امریکہ میں اجلاس

آئی ایس کے خلاف حکمت عملی پر امریکہ میں اجلاس

واشنگٹن ،13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر اور اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس ) کے خلاف لڑنے والے اتحاد میں شامل ملکوں کے سینئر حکام آئی ایس کے خلاف جاری فوجی مہم پر تبادلہ خیال کے لئے آئندہ ہفتے یہاں اجلاس کریں گے ۔پینٹاگن کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کارٹر اور اتحادی ممالک کے سینئر حکام 20جولائی کو واشنگٹن میں اجلاس کرکے آئی ایس کے خلاف چلائی جارہی مہم پر گفتگو کریں گے ۔اتحاد میں شامل 34ممالک اور ناٹو کے اراکین کو اس میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ میری لینڈ کے مشترکہ بیس ”اینڈریوز” میں یہ اجلاس ایسے وقت ہورہی ہے جب مسٹر کارٹر نے عراق کے دارالحکموت بغداد کے دورے کے دوران دہشت گردتنظیم کے خلاف لڑائی میں تیزی لان کی غرض سے تعاون کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT