Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی سیٹ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

آئی سیٹ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 5 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کے لئے منعقد کئے جانے والے آئی سیٹ 2016 ء کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں دو یوم کی توسیع دی گئی ہے۔ آئی سیٹ 2016 ء میں شرکت کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر کسی جرمانہ کے 5 اپریل مقرر کی گئی تھی لیکن بعض فنی وجوہات کے باعث آئی سیٹ میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات اپنی آن لائن درخواستیں 6 اور 7 اپریل کو بھی بغیر جرمانہ کے فیس داخل کرسکتے ہیں۔ آئی سیٹ کنوینر پروفیسر اوم پرکاش نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اگر کوئی ایسے امیدوار جو گزشتہ دنوں کے دوران رجسٹریشن فیس ادا کرکے درخواستیں آن لائن نہ کئے ہوں وہ امیدوار بھی اب 7 اپریل تک کسی جرمانہ فیس ادا کئے بغیر اپنے درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔ کنوینر آئی سیٹ 2016 پروفیسر اوم پرکاش نے آئی سیٹ امیدواروں سے درخواستیں داخل کرنے کیلئے تاریخ میں کی گئی توسیع سے بھرپور استفادہ کرنے کی پرزور خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT