Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی سیٹ 2017 کا 18مئی کو انعقاد

آئی سیٹ 2017 کا 18مئی کو انعقاد

حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئی سیٹ 2017 کا 18 مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن مسٹر پاپی ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ 21 فروری کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور امیدوار 6 اپریل تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ 24 اپریل سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے اور 18 مئی کو آئی سیٹ منعقد ہوگا۔ 21 مئی کو پریلیمنری ’کی‘ جاری کی جائے گی اور 27 مئی تک اعتراضات قبول کئے جائیں گے۔ 30 مئی کو نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 16 اپریل تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں اور 2000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 25 اپریل، 5 ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 5 مئی اور 10 ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 14 مئی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ امیدواروں کی سہولت کے لئے ریاست کے تمام اہم شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اِس موقع پر وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی پروفیسر آر سائنا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT