Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کا نئے رنگ کی گیند متعارف کروانے پر غور

آئی سی سی کا نئے رنگ کی گیند متعارف کروانے پر غور

دبئی ۔20 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹسٹ کرکٹ میں “زردی مائل” گیند متعارف کروانے پر غور کررہی ہے اور میچوں میں اس کے باقاعدہ استعمال کی اجازت کے لئے پرامید ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو رواں  ہفتے  پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں حیران کن فتح سے اس وقت ہاتھ دھونا پڑا تھا جب خراب روشنی کے باعث امپائروں نے میچ کو ختم کردیا، اس وقت انگلش ٹیم محض 25رنز کے فرق سے میچ اپنے نام نہیں کر پائی تھی۔ انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے کہا کہ یہ مایوس کن بات تھی کہ شیخ زائداسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ کی سہولت کے باوجود میچ کو نتیجہ خیز نہیں بنایا جا سکا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میں گلابی رنگ کی گیند استعمال کی جائے گی۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گلابی گیند کااستعمال دیگرمیچوں میں بھی کیا جا سکتاہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے بموجب اگر مختلف رنگ کی گینیدیں معیاری ہوئیں تو طویل مدتی طور پر ہم ممکنہ طور پر گلابی یا “زردی مائل ” گیند استعمال کرنے کافیصلہ کریں گے تاکہ فلڈ لائٹ میں بھی ٹسٹ میچ کو کھیلاجاسکے۔

TOPPOPULARRECENT