Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ : روٹ اور اسٹین کو اول پوزیشن

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ : روٹ اور اسٹین کو اول پوزیشن

دبئی، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے میچ کے بعد کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کر دیا۔ چوتھے ٹسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر جو روٹ نے بلے بازوں میں پہلی جبکہ اسٹوارٹ براڈ نے بولرز میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑیوں ٹسٹ فارمٹ میں اپنی کریئر بسٹ رینکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کی اب بھی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ براڈ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ورنن فلانڈر چھٹے، مچل جونسن 7ویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ 8 ویں، نیوزی لینڈ کے ٹم سائودی 9 ویں اور جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل 10ویں نمبر پر ہیں۔ ناٹنگھم ٹسٹ میں اسٹوارٹ براڈ نے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 8 وکٹیں لئے۔ یہ ایشز کی پوری تاریخ میں کسی بھی فاسٹ بولر کی طرف سے بہترین کارکردگی جبکہ ایشز میں مجموعی طور پر چوتھی بہترین کارکردگی ہے۔ دوسری اننگز میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے روٹ لمبی چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا چوتھے اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا 5ویں نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز چھٹے جبکہ پاکستان کے یونس خان 7ویں نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 8ویں، آسٹریلیا کے کرس راجرز 9ویں جبکہ ہندوستان کے ویراٹ کوہلی 10ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی ٹسٹ کپتان مصباح الحق 10ویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT