Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کی ٹسٹ، ونڈے، ٹی20 رینکنگ جاری

آئی سی سی کی ٹسٹ، ونڈے، ٹی20 رینکنگ جاری

دبئی ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ، ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا اور ٹی20 انٹرنیشنلس میں سری لنکا کا پہلا نمبر ہے۔ جنوبی افریقہ حال ہی میں ہندوستان سے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست کے باوجود آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ہندوستان اس سیریز میں کامیابی کے بعد چوتھے درجہ سے دوسرے پر آ گیا ہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر دوسری رینکنگ تو حاصل کر لی تھی لیکن وہ زیادہ مدت تک اس پر قائم نہ رہ سکا اور ہندوستان نے اس کی جگہ لے لی اور پاکستان کو چوتھی رینکنگ پر آنا پڑا۔ اس طرح آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کو تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دے کر ٹسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ترتیب وار پانچویں، چھٹی اور ساتویں پوزیشن ہے۔ ونڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان فہرست میں کافی نیچے ہے اور 87 پوائنٹس کے ساتھ اس کی رینکنگ آٹھویں ہے۔ پاکستان حالیہ ونڈے سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی رینکنگ بہتر کر سکتا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا اور سیریز 3-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔ ونڈے رینکنگ میں ورلڈ چمپئن آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے جبکہ ہندوستان، جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-3 سے ہارنے کے باوجود رینکنگ میں دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں موجودہ چمپئن سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے ۔ ویمنس ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT