Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی شخصیت سازی پر آج فری ورکشاپ

آئی ٹی شخصیت سازی پر آج فری ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن (TITA) جواہر لال ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (JNTUH) کے اشتراک سے طلبہ ، آئی ٹی ماہرین ، بیروزگار نوجوانوں کے لیے 12 نومبر صبح 9 تا 5-30 بجے شام جے این ٹی یو ایچ یونیورسٹی آڈیٹوریم کوکٹ پلی میں ایک فری سمینار کا اہتمام کررہی ہے ۔ ورکشاپ کے دوران ، عصری انفارمیشن ٹکنالوجی ، پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ ، روزگار مواقع اور تجارتی سیشنس کا تلنگانہ یوا نرمان کے بیانر تلے انعقاد عمل میں آئے گی ۔ اس ورکشاپ میں کڈیم سری ہری ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم ، ونود کمار ایم پی ، کریم نگر ، جیش رنجن آئی ٹی سکریٹری حکومت تلنگانہ ، ڈاکٹر وینوگوپال وائس چانسلر ، جے این ٹی یو ایچ ، ڈاکٹر وینکٹ رمنا ریڈی ، ڈائرکٹر ، یو آئی آئی سی ، جے این ٹی یو ایچ ، سندیپ کمار مقتالہ ، عالمی صدر ٹی آئی ٹی اے و دیگر شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT