Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس، اسد رؤف کی طلبی

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس، اسد رؤف کی طلبی

ممبئی، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو 2013ء میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کے سلسلے میں 18 جنوری کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔ بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے پاکستانی امپائر رؤف، کرکٹرز اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ کے کیس کا فیصلہ 18 جنوری تک موخر کر دیا۔ اسد رؤف 2013ء میں آئی پی ایل میں فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آنے کے فوراً بعد واپس وطن لوٹ گئے تھے اور اس کے بعد دوبارہ ہندوستان نہیں آئے۔ رؤف پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔ ہندوستانی پولیس نے ان کا نام چارج شیٹ میں شامل کر کے انہیں ’بھگوڑا‘ قرار دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب رؤف کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی سی سی آئی ڈسپلنری کمیٹی نے انہیں اپنے الزامات کے دفاع کیلئے 18 جنوری کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT