Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی افغان کھلاڑیوں پر توجہ

آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی افغان کھلاڑیوں پر توجہ

ممبئی۔15فروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس میں چھ اسوسی ایٹ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ابتدائی فہرست میں 160 بین الاقوامی اور 639 مقامی کھلاڑی شامل تھے اور اب حتمی فہرست میں چھ اسوسی ایٹ کھلاڑیوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ افغانستان سے اصغر ستانکزئی، محمدنبی، محمدشہزاد، راشد خان اور دولت زدران جبکہ یو اے ای سے چیرگ سوری فہرست کا حصہ ہیں۔
گپٹل تین مقابلوں سے باہر
ویلنگٹن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شاندار فام میں موجود اوپنر ماٹن گپٹل دورہ کنندہ جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف جمعہ کو کھیلے جانے والے واحد ٹوئنٹی 20 کے علاوہ پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوچکے ہیں کیونکہ وہ عضلات میں جکڑن کی تکلیف سے ہنوز راحت نہیں پائے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT