Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل کی تقاریب کیلئے سخت ہدایات

آئی پی ایل کی تقاریب کیلئے سخت ہدایات

نئی دہلی ۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے اپنے 19 صفحات پر مشتمل ایک ہدایت نامہ میں آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کے علاوہ حیدرآباد میں منعقد شدنی تقریب کے لئے سخت ہدایات اُن کمپنیوں اور فرنچائز کو جاری کردی ہیں جو اِن تقاریب میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ تفصیلات کے بموجب آئی پی ایل کے تمام ٹورنمنٹس میں شفافیت اور دیانت داری اولین ترجیح رہی ہے اور اِس مرتبہ بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جن کی سالانہ آمدنی 30 کروڑ ہو اور جو 35 فیصد بینک ضمانت دینے کے علاوہ جن کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو وہ اِن تقاریب میں حصہ لے سکتی ہیں۔ بورڈ نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ تقاریب کی ذمہ داری صرف اُن کمپنیوں کو ہی دی جائیں جوکہ ایونٹ مینجمنٹ میں ماہر اور تجربہ کار ہوں۔ ہدایت میں یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جو کمپنیاں تقاریب کے انعقاد میں دلچسپی رکھتی ہیں اِنھیں 8 مقامات پر منعقد شدنی افتتاحی تقاریب کے علاوہ حیدرآباد میں اختتامی تقاریب کے بھی اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ علاوہ ازیں غیر مشروط بینک ضمانت جس میں بجٹ کا 35 فیصد شامل ہے، جمع کیا جائے۔ ہر وہ کمپنی جو تقریب کے انعقاد میں دلچسپی رکھتی ہے انھیں 30 کروڑ کے ٹرن اوور کی آڈٹ اکاؤنٹس بتانے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT