Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ای پر موسمی تبدیلی پر قومی کانفرنس

آئی پی ای پر موسمی تبدیلی پر قومی کانفرنس

حیدرآباد 19 مارچ (پریس نوٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز

(IPE) حیدرآباد کے سنٹر فار سسٹینیبل ڈیولپمنٹ کی جانب سے EPTR1 اور یونیورسٹی کالج آف ٹیکنالوجی، عثمانیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’موسمی تبدیلی اور پائیدار ترقی : مسائل، چیالنجس اور مواقع‘‘ کے موضوع پر ایک نیشنل کانفرنس 23 اور 24 مارچ کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز پر منعقد کی جائے گی۔ یہ اس انسٹی ٹیوٹ پر اس موضوع پر منعقد کی جانے والی تیسری سالانہ کانفرنس ہے جس میں ممتاز سائنس دان، ماہرین تعلیم، صنعت کار، پالیسی ساز اور اسکالرس مختلف تھیمس یعنی کاربن منیجمنٹ، واٹر اینڈ ویسٹ مینجمنٹ، ایم ڈی جیز اور ایس ڈی جیز، زراعت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، گرین بلڈنگس، آبپاشی وغیرہ پر مقالے پیش کریں گے۔ اس میں شرکت کرنے رجسٹریشن کروانے کے لئے کانفرنس کنوینرس سے 9989297305 ، 9652960250 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT