Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / آبائی گاؤں میں فسادات کے متاثرین پر حملہ

آبائی گاؤں میں فسادات کے متاثرین پر حملہ

مظفر نگر (اترپردیش) 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر میں 2013 ء کے فسادات کے 50 متاثرین کو ان کے آبادی گاؤں میں بعض دیہاتیوں نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ کچھ کام سے وہاں گئے تھے۔ یہ متاثرین جنھیں فسادات کے بعد موضع پلڈر میں بسایا گیا ہے اپنا ساز و سامان حاصل کرنے کے لئے پڑوسی گاؤں کتبہ گئے ہوئے جہاں انھیں زدوکوب کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین میں شریف اور ان کی اہلیہ اصغری ، فرزند میر سلیم اور پوترے شوکین اور سونو شامل ہیں جنھوں نے 6 افراد نیتو، جتندر، دلو، راجندر، نریندر اور کلا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ دریں اثناء اس واقعہ کے خلاف برہم احتجاجیوں نے شاہ پور ٹاؤن میں راستہ روک دیا اور حملہ آور دیہاتیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ مظفر نگر اور متصل علاقوں میں سپٹمبر 2013 ء میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات میں 60 افراد ہلاک اور 40,000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT