Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کیلئے 6 ہزار پانچ سو کروڑ کی منظوری کا امکان

آبپاشی پراجکٹس کیلئے 6 ہزار پانچ سو کروڑ کی منظوری کا امکان

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) آبی وسائل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے تلنگانہ میں جاریہ آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کے لئے تلنگانہ حکومت کے اس مطالبہ پر کہ 6 ہزار پانچ سو کروڑ روپئے منظور کئے جائیں مثبت جواب دیا ہے۔ حکم سنگھ یادو کی قیادت میں 16 رکنی پارلیمانی کمیٹی کل حیدرآباد پہونچی اور اس نے ریاست میں آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل سے متعلق اُمور پر ریاستی حکام سے بات چیت کی۔ ریاستی حکومت نے کمیٹی سے اپیل کی کہ آبپاشی فوائد پروگرام کے تحت 2 ہزار ایک سو 55 کروڑ اور نبارڈ کے ذریعہ 4 ہزار 280 کروڑ روپئے منظور کئے جائیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس پر مثبت جواب دیا اور صدرنشین نے مثبت غور کے لئے ریاست کی تجاویز مرکزی حکومت کے پاس پیش کرنے کا تیقن دیا۔ پارلیمانی کمیٹی نے ریاستی حکومت کے کاکتیہ مشن اور مشن بھگریتا کی ستائش کی اور کرشنا اور گوداوری دریائی آبائی انتظامی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT