Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل پر پانی کے مسئلہ کا حل ممکن

آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل پر پانی کے مسئلہ کا حل ممکن

مرکزی حکومت کا تعاون درکار، ٹی آر سی کا مذاکرہ، شیام پرساد ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔11اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاری آبپاشی منصوبوں کی عاجلانہ تکمیل کے ذریعہ ہی ریاست تلنگانہ کو درپیش پانی کی قلت کے سنگین مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے اور اس کام کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت کا تعاون ضروری ہے۔تلنگانہ ریسور س سنٹر کے ہفتہ واری مذاکرے تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس سے پانی کی دستیابی ۔ مسائل اور حل سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ای ای محکمہ اریگیشن و جنرل سکریٹری ٹی آر ای ایف مسٹر شیام پرساد ریڈی ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ ان کے علاوہ محکمہ اریگیشن کے ریٹائرڈ ایس ای انجینئر پی رام ریڈی‘ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ اریگیشن انجینئر مہیندر‘ ڈپٹی ای ای لائسن آفیسر محکمہ اریگیشن پی شنکر پرساد اور دیگر نے بھی اس مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ میںجاری آبپاشی منصوبوں کی عاجلانہ تکمیل کے لئے مرکز پر دبائو کی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔اپنی تقریر کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مسٹر شیام پرساد ریڈی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ مشن کاکتیہ سے بھی کچھ حد تک ریاست کو درپیش آبرسانی مسائل کے حل کی امید کی جاسکتی ہے۔مسٹر شیام پرسادریڈی نے پوچم پہاڑ جیسے آبی منصوبوں کا احیاء عمل میںلاتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو درپیش پانی کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے پر توجہہ مرکوز کرنے کی بھی حکومت تلنگانہ کو تجویز پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT