Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / آبی بحران کے سبب کئی تھرمل پاور پلانٹس بند

آبی بحران کے سبب کئی تھرمل پاور پلانٹس بند

حکومت کی طرف سے ضروری اقدامات، ملک میں برقی کی قلت نہیں: پیوش گوئل
نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر برقی پیوش گوئل نے آج کہاکہ ملک کے کئی حصوں میں شدید آبی بحران نے کئی تھرمل پاور پلانٹس کو پیداوار بند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ گوئل نے لوک سبھا میں کہاکہ مہاراشٹرا پاور جنریشن کمپنی لمیٹیڈ نے مطلع کیاکہ اُس ریاست کے ضلع بیڑ میں واقع پارلی تھرمل پاور اسٹیشن (1130 میگاواٹ) کی تمام یونٹس جون ۔ جولائی 2015 ء سے پانی کی قلت کے باعث کام نہیں کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ مختلف ریاستوں کی کئی دیگر تھرمل پاور یونٹس بھی پانی کی عدم دستیابی کے سبب عارضی طور پر بند پڑی ہیں۔ گوئل نے کہاکہ تھرمل پاور پلانٹس میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ڈرائی ایش ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب، ایش واٹر ری سرکولیشن سسٹم کی تنصیب اور زیرو واٹر ڈسچارج سسٹم کی فراہمی بھی شامل ہیں۔ تاہم وزیر موصوف نے واضح کیاکہ ملک میں برقی کی کوئی قلت نہیں اور معقول برقی دستیاب ہے۔ ایک ضمنی سوال کے جواب میں گوئل نے کہاکہ مودی حکومت نے 2022 ء تک 1,75,000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی پیداوار کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ بعدازاں ایک دیگر ضمنی سوال پر وزیر برقی نے صورتحال کی سنگینی گھٹانے کی کوشش میں کہاکہ آبی بحران کے سبب کچھ زیارہ تھرمل پاور اسٹیشنس بند نہیں ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT