Monday , September 25 2017
Home / دنیا / آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک

کونارکی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) گنی کے دارالخلافہ میں ایک مکان میں آتشزدگی کے بعد ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی ہلاکت کا دلدوز واقعہ پیش آیا۔ مہلوکین میں دو حاملہ خواتین اور نوجوان بچے شامل ہیں۔ پولیس کے بیان کے مطابق مکان میں آتشزدگی کا واقعہ صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ مکان کے آس پاس رہنے والے دیگر پڑوسیوں نے آگ بجھانے اور مکینوں کو بچانے کی کوشش کی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو کئی بار فون کرنے کے باوجود کوئی مدد روانہ نہیں کی گئی۔ اس کے بعد تمام پڑوسی اکٹھا ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT