Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتش فرو مراکز کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی

آتش فرو مراکز کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی

کریم نگر 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتش فرو مراکز میں مخلوعہ تمام جائیدادوں کی فوری بھرتی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے فینانس و سیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے کیا۔ جمعرات کو جمی کنٹہ میں 60 لاکھ کے مصارف سے نئے تعمیر کردہ فائر اسٹیشن کی عمارت کا وزیر افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہاکہ گزشتہ میں نئے فائر اسٹیشن کی منظوری کے مطالبہ پر کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔ لیکن تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ریاست میں جہاں کہیں ضرورت ہی ہے ایک ہی وقت میں نئے 68 فائر اسٹیشنس کو حکومت نے منظوری دی۔ اس میں عصری گاڑیوں کو بھی منظوری دی گئی۔ اسی طرح محکمہ فائر کو عصری سہولتوں سے لیس کیا گیا۔ آتشزدگی کے حادثات پیش آنے پر جانی و مالی نقصان نہ ہو فون کرنے کے کچھ ہی منٹوں میں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی سعی کرنے اور عوام کا اعتماد حاصل کریں۔ بعدازاں عصری، ٹکنیکل معلومات پر مبنی فائر انجن بلٹ گاڑی کو وزیر نے افتتاح کیا۔ بعدازاں وزیر نے جمی کنٹہ منڈل سرسیڈو، بوگم پاڈ، مری وانی پلی، میڈی پلی مواضعات میں چند ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ فائر آفیسر پورنا چندرم، آر ڈی او چندرشیکھر، جمی کنٹہ نگر پنچایت چیرمین پی راما سوامی، ایم پی پی لتا، زیڈ پی ٹی سی ویرلیشا لنگم، فائر آفیسر ملیا، تحصیلدار ایم پی ڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT