Saturday , March 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آتماکور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ مسلم قائدین اور نوجوانوں کا احتجاج

آتماکور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ مسلم قائدین اور نوجوانوں کا احتجاج

آتماکور 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور کو ریونیو ڈیویژن بنانے کے لئے جاری احتجاج میں آج مسلم قائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے ظہر کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔ اس ہڑتال میں شامل ہونے والوں کو اظہار یگانگت پیش کرتے ہوئے ایڈوکیٹ مجلس متحدہ عمل کے قائدین نے ہڑتال میں بیٹھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ تیپا ریڈی نے کہاکہ آتماکور کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی گئی کیوں کہ آتماکور تعلقہ کے منڈل کو ضلع محبوب نگر میں شامل کیا۔ صرف آتماکور اور امیرچنتہ کو ضلع ونپرتی میں شامل کیا اور یہاں کی ترقی کو منقسم کیا گیا۔ بوتھ لیڈر عبدالواحد نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آتماکور ریونیو ڈیویژن بنائے ورنہ احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔ سارے علاقہ کے عوام کی خواہش صرف آتماکور کی ترقی اور ریونیو ڈیویژن ہے۔ اس کو پورا کرنے کی ضرورت چیف منسٹر پر ہے ورنہ آنے والے انتخابات میں عوام سبق سکھائیں گے۔ اس موقع پر بیٹھنے والوں میں الحاج غیاث الدین، عبدالغنی، عبدالستار، محمد شبیر حسین، نظیر احمد، محمد سراج احمد کوآپشن ممبر، عبدالنوید، مزمل، محسن، پاشاہ، عمران، عاقل، محمد امیر، محمد سلیم، مشتاق، امیر، محمود، غفور، محمود، سید موسیٰ مجلس متحدہ عمل کے قائدین آئی سرینواس، جی سینو، سرپنچ گنگادھر گوڑ، رحمت اللہ، وینکٹیش، عبدالجلیل ایڈوکیٹ، کرشنا مورتی، لکشما ریڈی، محمد اسمٰعیل اور دوسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز کے موقع پر مجلس متحدہ عمل کے قائدین نے عظمت کے ساتھ پہونچے اور دعا میں شامل رہے جو گزشتہ 30 دنوں سے احتجاج جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT