Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سکندرآباد تا وجئے واڑہ سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین سرویس

آج سکندرآباد تا وجئے واڑہ سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین سرویس

آندھرا کے ملازمین اور افراد خاندان کی منتقلی
حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے 20 جون کو سکندرآباد اور وجئے واڑہ کے درمیان سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین چلائے گا۔ وزیر ریلوے سریش پربھو اسپیشل ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے۔ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کی اپیل پر اسپیشل ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس ٹرین سے آندھراپردیش کے ملازمین اور ان کے افراد خاندان حیدرآباد سے وجئے واڑہ اور گنٹور منتقل ہوں گے۔ آندھراپردیش کا اڈمنسٹریشن حیدرآباد سے وجئے واڑہ منتقل ہورہا ہے۔ اسپیشل سوپر فاسٹ ٹرین 20 جون کو صبح 5 بج کر 30 منٹ پر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور 11 بجے دن دن تک وجئے واڑہ پہونچے گی۔ ٹرین وجئے واڑہ جاتے ہوئے منگل گیری اور گنٹور میں رُکے گی۔ واپسی میں یہ ٹرین شام 5 بجکر 30 منٹ پر وجئے واڑہ سے روانہ ہوگی اور 11 بجے شب تک سکندرآباد پہونچے گی۔ 20 جون کو شروع کی جارہی یہ ٹرین سرویس 22 جون سے ریگولر سرویس ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT