Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آج سے ووٹر لسٹ کی تیاری، گھر گھر مہم، کمشنر جناردھن ریڈی

آج سے ووٹر لسٹ کی تیاری، گھر گھر مہم، کمشنر جناردھن ریڈی

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج یا تبدیلی کیلئے 23 جولائی سے ایک ماہ تک عہدیداران گھر گھر پہونچ کر فہرست رائے دہندگان تیار کریں گے۔ اس بات کی اطلاع ضلع رائے شماری عہدیدار و جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی۔ اس مناسبت سے جی ایچ ایم سی کے احاطہ میں واقع 24 اسمبلی حلقہ جات میں عہدیداران گھر گھر جاکر ووٹر لسٹ تیار کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ملکی سطح پر پہلی مرتبہ گھر گھر جانے والے نمائندوں کو ٹیاب کمپیوٹرس دیئے جارہے ہیں اور گھر کے پاس ہی ووٹر کی تصویر لے کر جی پی ایس سے مربوط کئے جانے کی وجہ سے ووٹر لسٹ میں خرد برد کرنے کے اندیشے نہیں ہیں۔ انھوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے خواہش کی کہ اس عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بوتھ لیول پر اپنے نمائندوں کا تقرر کریں۔ اس دوران اگر کوئی گھر بند پایا جائے گا تو اس گھر کو بوتھ لیول عہدیدار کے نام اور فون نمبر پر مشتمل اسٹیکرس لگائے جائیں گے تاکہ مکان واپسی کے بعد اپنے ناموں کے اندراج کیلئے بوتھ لیول عہدیدار سے ربط قائم کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT