Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / آج نیٹ (میڈیکل) کا پری کونسلنگ سیشن ‘جناب عامر علی خان اور پروفیسر سلیمان صدیقی کی شرکت

آج نیٹ (میڈیکل) کا پری کونسلنگ سیشن ‘جناب عامر علی خان اور پروفیسر سلیمان صدیقی کی شرکت

حیدرآباد ۔ 9 ؍ جولائی ( رسیاست نیوز) ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے تلنگانہ کی کے این آر یونیورسٹی آف ہلیتھ سائینس نے آن لائن رجسٹریشن شروع کیا ہے ۔ مسلم میناریٹی امیدواروں کے لئے نیٹ کا کونسلنگ سیشن آج پیر 10؍ جولائی کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ مہدی پٹنم پر صبح 9بجے تا 12 بجے دن رکھا گیا ہے ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے۔ پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی مہمان خصوصی ہونگے ۔ ڈاکٹر محمد رفیق مشیر شاداں میڈیکل کالج ‘ خواجہ علی شعیب ویب کونسلنگ کا طریقہ بتائیں گے ۔ میڈیکل ؍ ڈینٹل کالجس میں داخلے کے ساتھ دیگر کورسیز پر انٹر بی پی سی امیدوار کو مواقع سے کروایا جائیگا ۔ جناب ایم اے حمید کنوینر منظور احمد کوارڈینیٹر نے نیٹ کامیاب امیدواروں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT