Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آربی آئی میں کام کا اچھا تجربہ رہا: راجن

آربی آئی میں کام کا اچھا تجربہ رہا: راجن

ممبئی۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) گورنر کے طور پر قرض اور مانیٹری پالیسی کا آخری جائزہ لینے کے  بعد مسٹر رگھو رام راجن نے آج کہا کہ وہ اس کام کے ہر ایک منٹ سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔مسٹر راجن نے اس سلسلے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا’’ہر دن جب میں آر بی آئی کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھتا تھا اور کام کرتا تھا ہم کام کو کچھ نہ کچھ آگے بڑھانے میں کامیاب رہے تب ہم دفتر سے یہ کہتے ہوئے نکلے ہیں کہ ہم نے کچھ کیا ہے ۔ اور ایسے بہت کم مقامات ہیں جہاں آپ اس طرح کا اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک شاندار تجربہ رہا‘‘۔واضح رہے کہ مسٹر راجن کی مدت آئندہ ماہ ختم ہو رہی ہے ۔ مدت کے آخری چند ماہ میں تلخ سیاسی تنقید کے بارے میں انہوں نے کہا ’’نقاد ہمیشہ رہیں گے ۔ تعریف کرنے والے بھی ہیںجو بغیر اپنی شناخت کا اظہار کئے سادہ کاغذ پر نوٹ بھیج کر کہتے ہیں کہ آپ جو کر رہ ہیں اس کے لئے شکریہ۔ یہ کام کا حصہ ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT