Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں آنجہانی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

آرمور میں آنجہانی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

آرمور 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب آرمور آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز پر کانگریس پارٹی قائد پی سی بوجنا کی زیرنگرانی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین کی جانب سے سابق وزیراعظم کی تصویر پر پھول چڑھائے گئے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین کی جانب سابق وزیراعظم کی تصویر پھول چڑھائے گئے۔ اس موقع پر کانگریس ضلعی نائب صدر محمد حبیب الدین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی ملک کیلئے خدمات بھلائی نہیں جائے گی۔ انھوں نے ہندوستان پر حکومت کرتے ہوئے ہر طبقہ کیلئے کام کیا اور غریبوں کی غربت کو دور کرنے ہندوستان کو ترقی کے دہانے لیجانے میں بڑی محنت کی اور ملک کے لئے اپنی جان کو قربان کردیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین پی سی یوجنا، محمد حبیب الدین، عثمان علی حضرمی، محمود علی، ونود و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT