Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام دوبہ دو پروگرام

آرمور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام دوبہ دو پروگرام

آرمور ۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب زاہد علی خان مدیر سیاست کی جانب سے مسلم لڑکیوں کی شادیوں کے ضمن میں دو بہ دو باہمی ملاقات پروگرام سے سینکڑوں رشتے طے کئے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی آرمور شاخ کی جانب سے دو بہ دو پروگرام کی طرز پر یہ دوسرا باہمی ملاقات پروگرام ہے۔ مسلم سماج میں شادیوں کے متعلق والدین فکرمند ہیں، اس کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام ذمہ دار حسین جابری نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند آرمور مختلف دینی، دعوتی، ملی، فلاحی خدمت خلق سرگرمیوں کو انجام دیتی آرہی ہے۔ مسلم معاشرہ میں شادیوں کے سنگین مسئلہ کی یکسوئی بھی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ جماعت اسلامی آرمور اس مسئلہ کی یکسوئی کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ بتایا کہ اس سے قبل آرمور میں اس قسم کا پہلا پروگرام کامیابی کے ساتھ پائے تکمیل کو پہنچا جو ضلع کی سطح پر تھا گزشتہ جماعت کی کوششوں جملہ 35 شادیاں طے پائیں۔ اب اس طرح کا دوسرا پروگرام جس میں 3 اضلاع نظام آباد، کریم نگر، عادل آباد شامل ہیں بتایا کہ ان 3 اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد فکرمند والدین 3 اپریل بروز اتوار ٹھیک 10 بجے بمقام پلازہ فنکشن ہال آرمور محلہ زراعت نگر ضلع نظام آباد میں اپنے لڑکے لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا کے تین کاپی (6×4) سائز کے دو عدد فُل فوٹوز کے ساتھ تشریف لائیں جس کے ذریعہ آپ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے من پسند رشتے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ پروگرام 3 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داروں سے ربط کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اِن فون نمبرات پر بھی ربط قائم کرسکتے ہیں۔ سیل نمبر حسین جابری 7075800766 ، امیر مقامی آرمور 9848839831 ، عبدالرحمن خالد آرمور 7386127275 ۔
گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کا 4 اپریل کو پہلا اجلاس
ورنگل ۔ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کا پہلا اجلاس 4 اپریل 11 بجے دن کارپوریشن کونسل ہال میں منعقد ہوگا۔ میئر این نریندر کی صدارت میں منعقدہ پہلے اجلاس میں کئی ایک مسائل پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں خصوصی بجٹ کی منظوری، میئر کے لئے نئی موٹر کار کی خریدی جس کی لاگت 33 لاکھ روپئے، پینے کے پانی، کچرے کی صفائی، بی آر بی ایف اسکیم کے کاموں اور دیگر اہم مسائل پر غور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT