Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں 130 کیلو گانجہ ضبط

آرمور میں 130 کیلو گانجہ ضبط

آرمور 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل قومی شاہراہ 63 پر کار میں غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا 130 کیلو گانجہ ضبط کرلیا گیا۔ آرمور رورل سرکل انسپکٹر نرسمہا سوامی کے مطابق گاڑیوں کی تنقیح کے دوران قومی شاہراہ 63 پر آندھرا کے مقام نرسا پٹنم سے مہاراشٹرا، اورنگ آباد کو گانجہ منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے اسے ضبط کرلیا۔ کار میں موجود دو خواتین لکشمی اور انیتا کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی آئی نے بتایا کہ اگانجہ کی قیمت 3 تا 5 لاکھ ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT