Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آرٹ ڈائرکٹر چنا سے 4 گھنٹے پوچھ تاچھ

آرٹ ڈائرکٹر چنا سے 4 گھنٹے پوچھ تاچھ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ٹالی ووڈ میں سنسنی پیدا کرنے کے معاملے میں آج آرٹ ڈائرکٹر چنا تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی سے رجوع ہوئے صرف 4 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کے بعد میڈیا سے بات چیت کئے بغیر آبکاری بھون سے واپس ہوگئے ۔ واضح رہے کہ اکسائز انفورسمنٹ کی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے ٹالی ووڈ کی 12 شخصیتوں کو نوٹس دی ہے اور ابھی تک فلم ڈائرکٹر پوری جگناتھ ، کیمرہ مین شیام کے نائیڈو ، اداکاروں میں سبا راجو ، ترون اور نودیپ سے 11 تا 13 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ہے ۔ تاہم آرٹ ڈائرکٹر چنا سے صرف 4 گھنٹوں میں پوچھ تاچھ ختم ہوگئی ۔ پوری جگناتھ کے بعد چنا دوسرے ڈائرکٹر ہیں جنہوں نے پوچھ تاچھ کے بارے میں میڈیا سے بات چیت نہیں کی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایس آئی ٹی نے چنا سے بھی پہلا سوال منشیات کے اہم ملزم کیلوین سے تعلقات کے بارے میں کیا ۔ منشیات کب سے لے رہے ہو ؟ کیا آپ نے کسی کو منشیات سربراہ کیا ؟ فلم انڈسٹری میں کتنے لوگ منشیات کے عادی ہیں ؟ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آرٹ ڈائرکٹر چنا نے پوچھ تاچھ کے لیے ایس آئی ٹی سے مکمل تعاون کیا اور چند اہم معلومات بھی فراہم کئے ہیں جس کی وجہ سے پوچھ تاچھ کا دور جلدی ختم ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT