Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / آرکائیوز میں تین کروڑ سے زائد صفحات کے سرکاری فارسی ریکارڈس

آرکائیوز میں تین کروڑ سے زائد صفحات کے سرکاری فارسی ریکارڈس

ایرانی وفد کا دورہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، دور آصفیہ کی تفصیلات سے واقفیت

حیدرآباد 19 مارچ (تبارک نیوز) بنی نوع انسان کو اپنی مادری زبان سے کس قدر محبت ہوتی ہے اس کی ایک ایسی نادر مثال محکمہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ حکومت تلنگانہ حیدرآباد کے دورہ پر آئے ایرانی وفد کے سہ رکنی دورہ میں دیکھنے کو ملی۔ وفد کے قائد آیت اللہ محمد حسن زمانی جنرل سکریٹری انٹرنیشنل ریلیشنز آف دی مدارس ایران کررہے تھے، محکمہ آرکائیوز میں موجود 400 سالہ قدیم دور آصفیہ کی سرکاری زبان جو فارسی میں ہے، اس کی تفصیلات سن کر مسرت کا اظہار کیا۔ وفد میں ہز ایکسلنسی علی راستنگو کونسل آف ایران متعینہ حیدرآباد کے آقا حیدر رضا ضابط حجۃ الاسلام علی خونخو شامل تھے۔ آرکائیوز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پہونچنے پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر رمیش ریڈی، مسٹر محمد عبدالرقیب نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد کو ڈاکٹر زرینہ پروین ڈائرکٹر آرکائیوز نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ آرکائیوز کے مختلف شعبہ جات اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ ڈاکٹر زرینہ پروین نے ایرانی وفد کو بتایا کہ 1724 ء تا 1824ء میں سرکاری زبان فارسی ہوا کرتی اور اس کی دفتریت کا تمام ریکارڈ کو لفظ لفظ حرفاً حرفاً حفاظت کرنا یہ کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آرکائیوز میں 3 کروڑ سے زائد صفحات پر مشتمل فارسی سرکاری ریکارڈ موجود ہے۔ فارسی زبان کی مراسلت 14 قدیم محکمہ جات (دفاتر) کی مراسلت کا ایک ایک لفظ محفوظ رکھا گیا ہے جس کے مشاہدہ اور تحقیق کے لئے نہ صرف برصغیر ہند و پاک بلکہ ساری دنیا سے محققین کی بڑی تعداد علمی استفادہ کے لئے حیدرآباد پہونچتی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر مسٹر رمیش ریڈی اور مسٹر محمد عبدالرقیب اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ آرکائیوز موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT