Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / آر ایس ایس کیخلاف نہ لکھتی تو آج زندہ ہوتی!

آر ایس ایس کیخلاف نہ لکھتی تو آج زندہ ہوتی!

بنگلورو 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں بی جے پی کے ایم ایل اے جیو راج نے حیران کردینے والے بیان میں کہا ہے کہ اگر جرنلسٹ گوری لنکیش سنگھ پریوار کی ’’موت‘‘ کی خوشی منانے کے تعلق سے نہ لکھتی تو شاید آج وہ زندہ ہوتیں۔ نیوز چیانل انڈیا ٹو ڈے کے نشر کردہ ویڈیو کلپ کے مطابق جیوراج نے پارٹی ورکرس کے ایک جلسہ سے خطاب میں کہاکہ کئی آر ایس ایس ورکرس نے اِس کانگریس زیراقتدار ریاست میں اپنی جانیں گنوائیں لیکن سدارامیا حکومت نے خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی۔ اِس ویڈیو میں جیو راج کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، ’’کانگریس حکومت کے دوران ہم نے دیکھا ہے کس طرح آر ایس ایس ورکرس کی جانیں تلف ہوئیں۔ گوری لنکیش نے اپنے اخبار میں آر ایس ایس کو نیست و نابود کردینے کے تعلق سے لکھا تھا۔ اب اگر وہ اُس طرح کے آرٹیکلس لکھنے سے باز آگئی ہوتیں تو شاید آج ہم اُنھیں زندہ دیکھتے۔ گوری میرے لئے بہن کی مانند ہے لیکن جس انداز میں اُنھوں نے ہمارے (بی جے پی اور سنگھ پریوار) کے خلاف لکھا وہ ناقابل قبول ہے‘‘۔

 

گوری کیس : سراغ کیلئے 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان
بنگلورو 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک نے آج 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا جو اُس فرد کو دیا جائے گا جس سے سینئر جرنلسٹ و جہدکار گوری لنکیش کی ہلاکت کے تعلق سے سراغ کی فراہمی میں مدد ملے۔ یہ اعلان وزیرداخلہ رام لنگا ریڈی نے کیا جبکہ ایک روز قبل سٹی پولیس نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ایسی کوئی بھی معلومات ہوں تو فراہم کریں جس کا اس کیس سے تعلق ہوسکتا ہے۔ اِس ضمن میں وہ مخصوص فون نمبر اور ای میل آئی ڈی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ چیف منسٹر سدارامیا نے تحقیقات میں شدت پیدا کرنے اور خاطیوں کو جلد از جلد پکڑنے کی ہدایات دی ہیں۔ ہم نے ایس آئی ٹی کیلئے معقول عہدیدار فراہم کئے ہیں اور اگر اُنھیں مزید آفیسرس درکار ہوں تو ہم اُس کے لئے بھی تیار ہیں۔ سدارامیا نے آج اِس کیس کی تحقیقات کے بارے میں کہاکہ ایس آئی ٹی کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT