Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / آر ایس ایس کے اجلاس میں شرکت پر اعتراض مسترد

آر ایس ایس کے اجلاس میں شرکت پر اعتراض مسترد

میں اور مودی پکے سیوم سیوک ہیں۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا اعادہ
پونے 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج اپوزیشن کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ آر ایس ایس حکومت چلارہی ہے اور کہاکہ وہ اور وزیراعظم نریندر مودی زعفرانی تنظیم کے سیوم سیوک (رضاکار) ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ وزیرداخلہ نے یہاں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ اعتراف کیاکہ وہ اور وزیراعظم آر ایس ایس کے کٹر نظریاتی حامی ہیں لیکن انھوں نے اس آرا کو مسترد کردیا کہ آر ایس ایس مودی حکومت کا ریموٹ کنٹرول بن گئی ہے۔ جس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور یہ الزام بے بنیاد ہے۔ وزیرداخلہ نے اس الزام کی تردید کی کہ آر ایس ایس لیڈروں کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوکر مرکزی وزراء نے حلف رازداری کی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اجلاس میں شریک ہوکر ہم نے کوئی عہد نہیں توڑا ہے اور نہ ہی رازداری کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے 3 روزہ رابطہ اجلاس میں سینئر وزراء اور سنگھ پریوار کے کارکن بشمول موہن بھگوت کے ساتھ دوبدو ملاقات کی تھی اور اجلاس کے آخری دن وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوگئے تھے جس پر کانگریس نے اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ نریندر مودی حکومت کو آر ایس ایس ریموٹ کنٹرول کی طرح چلارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT