Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کا خاکہ تیار

آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کا خاکہ تیار

نئی دہلی، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام)مودی حکومت اب ملک میں گاؤں اور کسانوں کی ترقی کے لئے آر ایس ایس کے گرام وکاس کے ایجنڈے کو لاگو کرنے جا رہی ہے ۔آر ایس ایس سے وابستہ دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،چترکوٹ میں 24 فروری سے یکم مارچ تک اس سلسلے میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیاجا رہا ہے جس میں گرام ترقی کے ایجنڈے کے نفاذ کا خاکہ تیار کرنے اورمختلف ریاستوں کی دیہی ترقیات، پینے کے پانی اور حفظان صحت کے ریاستی وزرا اور محکمہ جاتی افسران کو اس سلسلے میں بتایا جائے گا۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 24 سے 27 فروری تک 8 ریاستوں کے دیہی ترقیات کے وزیر، پینے کے پانی اور حفظان صحت کے وزیر شامل ہوں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT