Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کے نظریہ ساز بھی چھوٹی ریاستوں کے حامی ریاستوں کی تشکیل جدید کمیشن کے قیام کا مطالبہ

آر ایس ایس کے نظریہ ساز بھی چھوٹی ریاستوں کے حامی ریاستوں کی تشکیل جدید کمیشن کے قیام کا مطالبہ

ناگپور۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے نظریہ ساز ایم جی عرف بابو راؤ ویدیہ نے آج ودربھا  جیسی چھوٹی ریاستوں کی تشکیل کے لئے تنظیم جدید کمیشن کی حمایت کی ہے۔ آر ایس ایس کے سابق ترجمان مسٹر ویدیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نئی ریاستوں کے قیام کے لئے ریاستوں کی تشکیل جدید کمیشن کو پابند کیا جائے کہ مقررہ وقت میں اپنی سفارش پیش کرے۔ علیحدہ ریاست ودربھا کے مطالبہ کی عوام کے ایک گوشہ اور بعض سیاسی جماعتوں کی مخالفت پر مسٹر ویدیہ نے لسانی بنیادوں پر ایک سے زائد ریاستوں کی تشکیل پر کوئی قباحت نہیں ہے اور بتایا کہ ملک میں 4 ہندی ریاستیں، 2 تلگو ریاستیں اور 2 بنگالی ریاستیں موجود ہیں اور ودربھا کی تشکیل سے مراہٹی زبان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا کیوں کہ ودربھا میں بھی عوام مراہٹی بولتے ہیں۔ مسٹر ویدیہ نے کہاکہ چھوٹی ریاست کی تشکیل کا پیمانہ کم از کم 50 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ آبادی بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اگر ودربھا تشکیل دی گئی تو یہ معاشی طور پر مستحکم ریاست ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT