Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آر ایل ڈی نے منحرفین کی بڑی تعداد کو ٹکٹ دیا

آر ایل ڈی نے منحرفین کی بڑی تعداد کو ٹکٹ دیا

لکھنؤ، یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) کسانوں اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کے مسیحا کہے جانے والے آنجہانی وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے چودھری اجیت سنگھ نے ریاستی اسمبلی انتخابات میں دل بدل کرنے والے لیڈروں کی بڑی تعداد کو ٹکٹ دیا ہے۔ راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے امیدواروں میں بیشتر ایسے لوگ ہیں، جنہیں ان کی پارٹیوں نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے ۔ آر ایل ڈی نے گزشتہ کئی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا لیکن اس بار دونوں پارٹیوں کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی نے بھی ان سے اتحاد نہیں کیا۔ آر ایل ڈی نے ریاستی اسمبلی کی مجموعی 403 سیٹوں میں سے 230 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ آر ایل ڈی کے ذرائع کے مطابق بقیہ سیٹوں پر بھی جلد ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ آر ایل ڈی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ پارٹی نے ریاست کے مغربی علاقہ میں خاص طور پر اپنی فتح کے لئے بھرپور مہم چلا رکھی ہے ۔ مغربی علاقے کو آر ایل ڈی گڑھ مانا جارہا ہے ۔ اس لئے وہاں آر ایل ڈی کی کئی سیٹیں نکلنے کا امکان ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ آر ایل ڈی اس بار ہر حال میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنا چاہتی ہے تاکہ حکومت سازی میں اس کا اہم رول ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT