Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی کی خود اختیاری میں مداخلت کی تردید:مرکز

آر بی آئی کی خود اختیاری میں مداخلت کی تردید:مرکز

نئی دہلی ۔ /14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے امور میں مداخلت سے متعلق ایک یونین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وزارت فینانس نے آج کہا کہ حکومت اس مرکزی بینک کی آزادی و خود اختیاری کا مکمل احترام کرتی ہے ۔ وزارت فینانس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’روایات اور قوانین کے مطابق جہاں کہیں بھی ضروری ہوں عوامی اہمیت کے حامل تمام مسائل پر حکومت اور آر بی آئی کے مابین مشاورت کی جاتی ہے ۔ قانون یا روایات کے مطابق مقررہ طریقہ کار کو آر بی آئی کی آزادی و خود اختیاری میں مداخلت قرار نہیں دیا جاسکتا ‘‘ ۔ ریزرو بینک کے افسران اور ملازمین کے متحدہ فورم نے آر بی آئی گورنر ارجیت پٹیل کے نام اپنے ایک مکتوب میں کہا تھا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد اس بینک کے ملازمین اپنی توہین محسوس کررہے ہیں اور الزام عائد کیا تھا کہ حکومت نے کرنسی پر رابطہ کاری کے لئے ایک افسر کے تقرر کے ذریعہ اس کلیدی بینک کی آزادی و خود اختیاری کو سلب کی ہے ۔ اس بینک کے کم سے کم تین سابق گورنر منموہن سنگھ ، بمل جالانی اور وائی وی ریڈی کی طرف سے اس مرکزی بینک کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کئے جانے کے بعد اس یونین نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT