Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی اے آفس خیریت آباد میں کشیدگی

آر ٹی اے آفس خیریت آباد میں کشیدگی

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) آر ٹی اے آفس خیریت آباد میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب آندھراپردیش تلگودیشم رکن اسمبلی پربھاکر ریڈی اور ٹی آر ایس رکن اسمبلی سرینواس گوڑ مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں اپنا موقف ثابت کرنے کے لئے یہاں پہونچ گئے۔ صورتحال کا اندازہ کرتے ہوئے پولیس نے پربھاکر ریڈی کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔ جبکہ تلگودیشم رکن اسمبلی نے اُنھیں گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔ پربھاکر ریڈی نے پولیس کے رویہ کی مذمت کی اور کہاکہ سرینواس گوڑ کا یہ الزام بالکل غلط ہے کہ وہ 230 بسوں کے مالک ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے پاس صرف 44 بسیں ہیں اور وہ اپنا موقف واضح کرنے کے لئے آر ٹی اے آفس پہونچے تھے لیکن پولیس اُنھیں گرفتار کرلیا اور گوشہ محل پولیس اسٹیشن لے گئی۔ یہاں سے نکلتے ہی وہ دوبارہ آر ٹی اے آفس پہونچے اور کمشنر ٹرانسپورٹ کے چیمبر تک پہونچ گئے لیکن کمشنر ٹرانسپورٹ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ سرینواس گوڑ نے کہاکہ وہ بھی بات چیت کے لئے تیار ہیں اور راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT