Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی اے کی آن لائن سرویس کی مخالفت

آر ٹی اے کی آن لائن سرویس کی مخالفت

عنقریب ایجی ٹیشن شروع کیا جائے گا : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی
حیدرآباد 7 اگسٹ (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ آر ٹی اے کے آن لائن سرویس کے آغاز کے بعد سے آر ٹی اے کے مختلف کاموں جیسے گاڑی کا فٹنیس، پرمٹ رینول، فینانس اگریمنٹ وغیرہ کے لئے جو ایک دن میں ہوا کرتے تھے، اب دو یا دو سے زیادہ دن درکار ہورہے ہیں۔ محمد امان اللہ خان کنوینر نے آر ٹی اے کی آن لائن سرویس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ایک لمبا پروسیس قرار دیا۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑی مالکین اور ڈرائیورس کے مسائل و مشکلات کو ملحوظ رکھے بغیر آن لائن سرویس کا آغاز کردیا گیا اور اس کے لئے عوام سے صلاح و مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔ لہذا آٹو ڈرائیورس اس عمل کے خلاف جدوجہد کریں گے اور عنقریب ایک ایجی ٹیشن شروع کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT